سابق وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے، دو ٹوک بیان آگیا


اسلام آباد( اے ایف بی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی، لانگ مارچ منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہو گا،آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں،آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں،سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں،میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔اب ہم الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے،پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے،شاہ محمود قریشی وزیرآباد سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے،اسد عمر فیصل آباد سے لانگ مارچ کے قافلے کی قیادت کریں گے،فیصل آباد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ جھنگ سرگودھا میانوالی لیہ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں