ہانگ کانگ کے کرکٹر کنچٹ شاہ نےاسٹیڈیم میں خاتون کو شادی کی پیشکش کر دی


دبئی(اے ایف بی) ہانگ کانگ کے کرکٹر کنچٹ شاہ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد اسٹیڈیم میں پسندیدہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی۔ہانگ کانگ کے کرکٹر کنچٹ شاہ نے ایشیا کپ میں پسندیدہ خاتون کو پروپوز کر کے اس کو اپنی زندگی کا سب سے یادگار ایونٹ بنادیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف میچ کے فوری بعد انہوں نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کی جواس نے قبول کرلی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اٹھارہویں اوور میں آوٹ ہونے کے بعد کنچت شاہ گراونڈ میں موجود اپنی دوست کے پاس آتے ہیں اور انہیں مخاطب کرکے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی قبول کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ان کی دوست سب کچھ اچانک ہونے پر پہلے حیران ہوتی ہیں اورپھر شادی کی پیشکش قبول کرلیتی ہے ایشین کرکٹ کونسل نے ویڈیو جاری کرنے کے بعد دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔یاد رہے کہ کنچٹ شاہ نے بھارت کے خلاف میچ میں28 گیندوں پر تیس سکور کیاتھاجبکہ میچ بھارت کے نام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں