بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز کےشیڈول کا اعلان

اسلام آباد(اے ایف بی )پی سی بی نےبنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز کےشیڈول کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیریز28 مئی سے یکم جون تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا۔تیسرا اور آخری ٹی 20میچ اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی۔سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلہ دیش کی ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا، ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔پاکستانی اسکواڈ میں شاداب خان، فخر زمان، ابرار احمد، فہیم اشرف شامل ہیں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عرفان، محمد حارث، محمد وسیم جونئیر، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، اور نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، میچز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔گزشتہ روز بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی کرکٹ ٹیم 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوئے، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے رضا مند ہو گئی۔