حکومت پنجاب نےکھیلوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا

لاہور(اے ایف بی ) سپورٹس بورڈپنجاب نےکھیلوں کی سہولیات کی فیسوں میں اضافہ کردیا.تفصیلات کے مطابق کھیلوں کے ایک دن کے ایونٹ کی فیس کم از کم ساڑھے 12 سے 70 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی،کھیلوں کی سرکاری سہولیات میں 1گھنٹہ یا ایک میچ کھیلنے کیلئے 25 ہزار روپے تک فیس ادا کرنی ہو گی،تربیتی سیشنز کیلئے بھی پرائیویٹ سیکٹر کو 5 ہزار سے 12500 روپے تک ادا کرنے ہونگے۔ کھیلوں کی مختلف سہولیات کی ماہانہ فیس 700 روپے سے 6 ہزار روپے ، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی ماہانہ فیس 3500 سے 20 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی۔نیشنل فیڈریشنز، صوبائی ایسوسی ایشنز اور تحصیل سطح کے رجسٹر کلب تمام سہولیات سےمفت مستفیدہونگے۔فیڈریشنز اور ایسوسی ایشن تربیتی کیمپس کے انعقاد کیلئےفیس ادا نہیں کریں گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔