881اساتذہ و افسران کیخلاف زیر التوا انکوائریز کا فیصلہ

لاہور(اے ایف بی )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ881اساتذہ و افسران کیخلاف زیر التوا انکوائریز کا فیصلہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انکوائریز کا فیصلہ سنایا گیا۔مذکورہ افسران وملازمین کیخلاف انکوائریاں اپریل 2024 سے زیر التواء تھی،240ملازمین کو نوکری سے فارغ اور 23 کو معطل کردیا گیا۔11ملازمین کو کمپلسری ریٹائر ،6 کو عہدوں سے ہی فارغ کردیا گیا،35ملازمین سے بنیادی تنخواہ کی واپسی ،24 کا سالانہ انکریمنٹ روک دیا گیا۔107ملازمین کو جرمانہ اور 201 کو سینشور کیا گیا،تحقیقات کے دوران 228افسران کو انکوائری میں بری کردیا گیا،ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری پنجاب نے باقاعدہ رپورٹ جاری کردی۔
Load/Hide Comments