ملتان (اے ایف بی)ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست اور سیریز برابر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ناکامی کا احاطہ کیا۔ملتان میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے بابر کر دی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود نے میچ کے نتیجے کا احاطہ کیا اور کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے، وہ نہیں مل سکا۔شان مسعود نے کہا کہ ایسی پچ پر چوتھی اننگ بہت مشکل ہوتی ہے۔ ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی، مگر ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگ میں اچھی بیٹگ کر کے ہمیں مشکل میں ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیتے یا ہارے، اس کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ہوتی بلکہ ٹیم پر ہوتی ہے۔ اس شکست کے بعد سوچنا ہوگا کہ ایسی پچ پر رزلٹ جلدی نکلتا ہے، تو ہمیں اسکور کرنا ہوگا۔شان مسعود نے بابر اعظم کی سیریز میں مسلسل ناکامی پر کہا کہ اس کنڈیشن میں کسی بھی بیٹر کے لیے کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ بابر دوسری اننگ میں اچھا کھیل رہے تھے۔ تاہم اس کنڈیشن میں ایک بال ایسا ہوتا ہے، جو گیم پلٹ دیتا ہے۔ بابر کو بھی مشکل گیند آئی اور وہ آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عازمین حج فوری طورپر سعودی ویزہ بائیو ایپ پر بائیو میٹرک یقینی بنائیں، وزارت مذہبی امور
- انسداددہشت گردی عدالتوں کے ججز کی سکیورٹی کیلئے نئی لگژری فول پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- آئی سی سی کا بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی کوریج کی اجازت دینے سے انکار
- سال 2026 کے لئے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان
- پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا 16 جنوری سے آغاز
