قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا عہدے سے استعفیٰ

لاہور(اے ایف بی)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ۔محمد یوسف نے انڈر 19 کرکٹ کے کوچ کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا ہے، اب انڈر 19 میں ان کی جگہ غلام علی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ بیٹنگ کوچ سے پہلے محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں