پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی

لاہور (اے ایف بی ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بدھ کے روز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں اس سال کے T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ کے بارے میں اپنی پیشن گوئی شیئر کی۔ وان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں پیشن گوئی کی کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز جون میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔انہوں نے یہ بھی پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔ یہ ایونٹ یکم سے 29 جون کے درمیان امریکہ کے کل تین اور ویسٹ انڈیز کے چھ مقامات پر ہوگا۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے گرینڈ پریری سٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز امریکہ کے پڑوسی ملک کینیڈا سے ہوگا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 9 جون کو لانگ آئی لینڈ کے نئے تعمیر شدہ ناساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔ اس مرحلے میں کوالیفائنگ ٹیموں کو ایک بار پھر چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جس میں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں