اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد قرارداد جمع

گلگت بلتستان (اے ایف بی ) گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےلیے قرارداد جمع کرادی گئی تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے قرار داد جمع کروادی گئی ہے جس پر 16 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔33 رکنی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 17 ارکان کی حمایت درکار ہے۔پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں