سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم سے متعلق پالیسی جاری

راولپنڈی( اے ایف بی) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے پالیسی جاری کر دی ، راولپنڈی اور مری کے اضلاع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی تصویریں روزانہ کی بنیاد پر بھجوانے کی ہدایات ، ڈینگی لاروا ملنے پر سکول ہیڈز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے پالیسی جاری کر دی ہے جس کے تحت سکولز ہیڈ ز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سکول کی مکمل طور پر صفائی کرائیں ، ڈینگی مچھر کی افزائش والی جگہوں، کلاس رومز، واش رومز میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ملکر سپرے کرائیں کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں، اپنے بچوں کو پورے آستین والے کپڑے پہنا ئیں ، احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ، اس سلسلے میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی تصویریں روزانہ کی بنیاد پر بھجوائیں ، سکولوں میں ہونے والی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے گا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں