خدیجہ زرین خان کا آذاد کشمیر میں سٹریٹ چائلڈ کے لیے سکولز کھولنے کا اعلان

راولپنڈی(اے ایف بی)خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ خدیجہ زرین خان نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے فلاحی کاموں کے علاؤہ سٹریٹ چائلڈ کو تعلیم دینے کےلیے کوشاں ہیں آذادکشمیر کے تین ڈویژن کے دس اضلاع میں تعلیم سے محروم بچوں کےلیے سکولز کھولنے نرسری سے کشمیر کو۔نصاب میں شامل کرنے کا پلان ترتیب دے رہے ہیں ، تعلیم سب کےلیے ہمارا بنیادی مقصد ہے اسلام آباد میں کوالٹی آف ایجوکیشن کے فروغ کےلیے سکول کھولا ہے جہاں 50 سے زائد بچوں نے داخلہ کیاہے جن میں سے 17 کو فری تعلیم دے رہے ہیں ، کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں انسانیت کی خدمت کے جذبے پر عمل پیرا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے اعشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، خدیجہ زرین خان نے اپنی فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ ہماری فاؤنڈیشن نے پاکستان میں سیلاب اور ترکی میں زلزلہ متاثرین کےلئے اپنی بساط کے مطابق کام کیا جس کی کوئی تشہیر نہیں کی کیونکہ یہ کام ہم نے اللہ کی راضی کےلیے کیاہے ، ترکی نے ہمیشہ اورہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا متاثرین زلزلہ کشمیر کی بے مثال خدمت کی تھی ، انہوں نے کہاکہ تعلیم وقت کی ضرورت ہے پرھ لکھا معاشرتی ہی ترقی کرسکتا ہے اس لیے ہم نے فروغ تعلیم کا بیڑا اٹھایا ہے جس کےلیے اسلام آباد میں خدیجہ زرین خان کے نام سے سکول کی بنیاد رکھی ہے میری خواہش ہے کہ آذادکشمیر کے تین ڈویژن کے دس اضلاع میں ایسے سکول قائم کروں جہاں سٹریٹ چائلڈ بچوں کو بھی فری تعلیم دی جاسکے ، تاکہ انہیں بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاسکے ، انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی ایشواء بن چکا ہے بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہاہے عالمی دنیا کو۔یہ ظلم نظر نہیں آرہا جو افسوسناک عمل ہے ، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے اس لیے اداروں شخصیات اور حکومت سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کام کرنے پڑے گا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں