مسلم لیگ ن آذادکشمیرکی تنظیم نومزیدچارنائب صدور کانوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے ایف بی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے 6مرکزی عہدیداران اور چیئرمین خواتین ونگ کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق چودھری محمد عزیز، ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، راجہ نصیر احمد خان اور مسز نورین عارف کو نائب صدور، سردار عبدالخالق وصی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، بیرسٹر سید افتخار گیلانی کو سیکرٹری اطلاعات اور مس مریم کشمیری کو صدر خواتین ونگ نامزد کیا گیا ہے۔اس سے پہلے 5جولائی2022کو مسلم لیگ ن کے مرکزی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے شاہ غلام قادر کو صدر، طارق فاروق چودھری کو سیکرٹری جنرل اور مشتاق منہاس کو سینئر نائب صدر کے عہدے پر نامزد کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں