میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا کا میئر ،ڈپٹی میئر اور ٹائون کمیٹی چکار کا چیئرمین وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب

چناری(اے ایف بی)بلدیاتی اداروں کے چیئرمین،وائس چیئرمین،میئراور ڈپٹی میئر کے انتخابات ضلع جہلم ویلی سے حکمران جماعت پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے درجنوں امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ،میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اتحاد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سجاول خان میئر میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا،پی ٹی آئی کے شیخ ممتاز بلامقابلہ ڈپٹی میئر میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا، ٹائون کمیٹی چکار سے مسلم لیگ ن کے ملک محمد بشیر بلا مقابلہ چیئرمین اور طارق رشید بٹ بلامقابلہ وائس چیئرمین ٹائون کمیٹی چکار منتخب ہو گئے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر لیپہ کے سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید کی جانب سے حلقہ سات جہلم ویلی کی حد تک قائم کیا گیا اتحاد بھی زیادہ دیر نہ چل سکا پہلے دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر لیپہ سے منتخب ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان کو وائس چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی کا امیدوار نامزد کیا 24گھنٹوں میں ہی مسلم لیگ ن نے راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ کو وائس چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ بھی جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جہلم ویلی بھر سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ضلع کونسل جہلم ویلی کی چیئرمین شپ کے لیے پی ٹی آئی کے خواجہ احسن منظور ،طیب منظور کیانی ،آصف اقبال مغل ،چوہدری الطاف گجر ،اسد ارشد چغتائی ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالجبار ، مسلم لیگ ن کے راجہ آفتاب احمد خان ،وائس چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی کے عہدہ کے لیے پی ٹی آئی کے چوہدری زاہد فرید، الطاف گجر ،مسلم لیگ ن کے راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بشیر عالم اعوان نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسران کے پاس جمع کروا دیے ہیں تحصیل ہٹیاں بالا اور چکار کی پندرہ یونین کونسلوں میں سے یونین کونسل سڑک چناری سے راجہ سجاد خان بلامقابلہ چیئرمین ،فاروق شاہ بلا مقابلہ وائس چیئرمین،یونین کونسل نڑدجیاں سے چوہدری اسحاق بلامقابلہ چیئرمین،چوہدری نذیر وائس چیئرمین،یونین کونسل چکہامہ سے ڈی ایس پی(ر)عبدالر شید مغل بلا مقابلہ چیئرمین ،چوہدری محمد وارث وائس چیئرمین ، یونین کونسل مکنیٹ سے حبیب الرحمن عباسی بلا مقابلہ چیئرمین، وائس چیئرمین محمد اسحاق ،یونین کونسل لمنیاں سے حشمت چک بلا مقابلہ چیئرمین، خورشید احمد وائس چیئرمین،یونین کونسل گوجر بانڈی سے غضنفر اقبال مغل بلا مقابلہ چیئرمین ،جاوید چوہدری وائس چیئرمین ،یونین کونسل چکار سے ظہیر حسین کیانی چیئرمین اور حاجی نذیر حسین وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں تحصیل ہٹیاں بالا اور چکار کی باقی یونین کونسلوں لانگلہ ،گوہرآباد ،سینا دامن،سراں ،پاہل ،چکوٹھی اور وادی کھلانہ اور چکار میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی آبائی یونین کونسل سلمیہ میں مسلم لیگ ن شدید اختلافات کا شکار ہو گئی ہے مسلم لیگ ن نے چیئرمین کے لیے چوہدری نسیم کو ٹکٹ جاری کیا لیکن دیگر ممبران نے انھیں ووٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے اپنے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں ضلع جہلم ویلی بھر میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین بننے کے لیے ممبران اور سیاسی جماعتوںنے جوڑ توڑ شروع کر رکھا ہے اس حوالہ سے آئندہ چند روز انتہائی اہم ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں