دعائیہ تقریب وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان دوران گفتگو و دعا دو بار آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد(اے ایف بی )صدر تحریک معلمین القرآن آذاد کشمیر قاری محمد افراز کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کشمیر ہاوس اسلام آباد کی جامعہ مسجد میں منعقد کی گئی،وزیر اعظم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خود دعا کروائی، اس موقع پر تعزیتی کلمات کہتے ہوئے وزیر اعظم آبدیدہ ہو گئے اور بھرپورجزبات کے ساتھ انکی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعظم نے معلمین قرآن کی مستقلی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا تزکرہ کرتے ہوئے بیورو کریسی کو شدید الفاظ میں آڑے ہاتھوں لیا،وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کیسا ظالمانہ نظام ہے کہ جس میں پانچ پانچ لاکھ تنخواہیں لینے والوں کو اللہ کی کتاب پڑھانے والوں کی بے سرو سامانی کا کوئی خیال نہیں کہ آخر ان معلمین قرآن کے بھی گھر والے موجود ہیں،شام کو جب بے بسی کی تصویر بن کر یہ معلمین قرآن اپنے گھروں کو لوٹتے ہوں گے تو ان پر کیا بیتتی ہوگی،آج جب قاری محمد افراز مرحوم کا چہرہ میرے سامنے آ تا ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے،تف ہے اس نظام پر کہ جس کے محرکین کی لیت و لعل کے باعث معلمین قرآن کے لیئے عمر بھر جہد مسلسل کر کے دنیا سے کوچ کر جانے والا قاری افراز اپنی آنکھوں سے وہ نوٹفکیشن نہ دیکھ سکا جس کے لیئے میں نے بحثیت وزیر اعظم متعدد بار حکم دیا،اس موقع پر وزیر اعظم نے بیورو کریسی کو سخت تنبیح کرتے ہوئے کہا کہ میں کمزور وزیر اعظم نہیں ہوں دہائیوں سے نظر انداز طبقے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹنا جانتا ہوں، عوام الناس کے لیئے یہ معاملہ تشویش ناک ہے کہ اگر سردار تنویر الیاس ایسے وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے بھی عوامی مفاد کے حامل انتہائی ناگزیر امور کی انجام دہی میں اس قدرتساہل برتا جا رہا تو عام لوگوں کو ریلیف ملنے میں کس قدر دشواریوں پیدا کی جاتی ہوں گی، وزیراعظم کی گفتگو اور دعا کے بعد تقریب میں عملا سکوت تاری ہو گیا،کئی دیگر شرکاء تقریب بھی آبدیدہ ہو گئے،دعائیہ تقریب میں تین بار قرآن پاک کی تلاوت کی تکمیل ہوئی اور مرحوم کی کامل مغفرت کیلئےخصوصی دعا بھی کی گئی۔یاد رہے وزیراعظم آزاد کشمیر نے حال ہی میں قاری افراز مرحوم کی تحریک پر 496 معلمین قرآن کی آسامیوں کی تخلیق کی منظوری صادر فرمائی تھی جن پر موزوں امیدواروں کے انتخاب کے لیے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دعائیہ تقریب میں وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی، معاون خصوصی راجہ سبیل ریاض،سینئر نائب صدر تحریک انصاف چوہدری ظفر انور، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید چغتائی،ترجمان وزیر اعظم توصیف عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں