کے جے ایف اور پی ڈی سی کے درمیاں ممبران اوران کی فیملز کو طبی سہولیات فراہمی کا معاہدہ

اسلام آباد (اے ایف بی )،کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آبادنےممبران اوران کی فیملز کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کےلیے پریمیم ڈائیگنوسٹ سنٹر کے ساتھ دوسالہ کےلیے معاہدہ طے پاگیا ہے ۔جس کے تحت ممبران کشمیر جرنلسٹس فورم اوران کی فیملز کو ایکسرے ای سی جی الٹراساؤنڈ، سی ٹی سکین.ایم آر آئی کارڈیک ، یورک ایسڈ ، مثانہ ، جگر ، گردے ، فزیوتھراپی ، میموگرافی ,ڈیلائسز سمیت سوسے زائد اقسام کے میڈیکل ٹیسٹوں میں 30 سے 40 فیصد رعایت دی جائے گی ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پریمیم ڈائیگنوسٹ سنٹر کے ساتھ کشمیر جرنلسٹس فورم کاایم او یو ہوا ۔جس پر کے جے ایف کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری عابد ہاشمی اور پی ڈی سی کی جانب سے ڈائریکٹر فنانس محمد ارشد نے دستحط کیے ۔ اس موقع پر کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاورنوازراجہ سینئر نائب صدر راجہ ماجد افسر جنرل سیکرٹری عقیل انجم سیکرٹری مالیات اعجاز خان اور سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان جبکہ پریمیم ڈائیگنوسٹ سنٹر کے صدر ڈاکٹر عاطف چیرمین ڈاکٹر وجاهت خان بھی موجود تھے ۔پریمیم ڈائیگنوسٹ سنٹر میں جدید ترین مشنری نصب ہے ۔جہاں معیاری ٹیسٹ کیے جاتے ہیں ۔اور 24 گھنٹے الٹراساؤنڈ سٹی سکین اور ایم آ ر آ ئی بھی کیا جاتا ہے۔جبکہ مستقل میں اس لیپ میں 30 بیڈ کا ہسپتال بھی بنائے جارہاہے جہاں کینسر جیسی موذی بیماری کے علاؤہ ڈائیلاسز بھی کیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلہ میں آٹھ ڈائیلاسز مشنیریں نصب کردی گئی ہیں ۔ ڈاکٹرعاطف نے کے جے ایف کے وفد کو لیب کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا ۔اور اپنی لیب میں طبی سہولیات اوردیگر انتظامی امورکے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پریمیم ڈائیگنوسٹ سنٹر کے صدر راولپنڈی کے علاؤہ 23 کولیشن پوائنٹ ہیں ۔جہاں ہم ٹیسٹوں کی سمپلنگ کرتے ہیں ۔ ہمارے پاس جدید ترین مشنیری ہے جو پرائیویٹ لیبارٹریوں میں کم ہی ہیں ۔ہمارے معیاری ٹیسٹ ہوتے ہیں جن سے ڈاکٹرز اور مریض دونوں مطمئن ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ریسرچ سنٹر بنانے کا ادارہ ہے جہاں ہم بیماریوں کی تشخیص کےلیے ریسرچ کریں گے ۔اس موقع پر کے جے ایف کے صدر خاورنوازراجہ نے پریمیم ڈائیگنوسٹ سنٹر کی انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے طبی سہولیات کےلیے ہمارے ممبران کو میڈیکل ٹیسٹوں میں رعایت دینے کا معاہدہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں