ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں بے ضابطگیاں4 افسران واہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

راولپنڈی (اے ایف بی ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں جعلی بلز ، جعلی دستخطوں اور بغیر ٹینڈر دیئے سامان کی خریداری، پٹرول کے جعلی رسیدیں دیکر لاکھوں روپے کی بے قاعد گیوں کی انکوائری رپورٹ آگئی ، 7 افسران واہلکاروں کے خلاف پیڈایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ، انکوائری آفیسر کو آپریٹوڈیپارٹمنٹ پنجاب کی سیکرٹری مسرت جین نے انکوائری رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوادی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلیمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سٹورز ، پلانٹ اور مشینری پروکیورمنٹ پلانگ کے بغیر 35 لاکھ 13 ہزار 1 سو 35 روپے میں پیپرا قوانین کی خلاف وزری کرتے ہوئے بغیر ٹینڈر دیئے خریداری کی ہے جو کہ مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ہے اس مد میں خزانے کو 16 لاکھ 65 ہزار 4 سو 87 روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے، سٹورز ، پلانٹ اور مشینری کی خریداری کے 85 فیصد بلوں پر ڈی ڈی او اور وینڈر کے دستخط ہی نہیں تھے، تاہم 15 فیصد بلوں میں وینڈر کے دستخط ہی نہیں ہیں ان بلوں پر جہاں وینڈر کے دستخط موجود ہیں وہ جعلی ہیں۔ سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیمان پر جو الزامات عائد کیے گئے تھے وہ پابت ہوئے ہیں جس پر ان سے 15 لاکھ روپے وصولی ، کے علاوہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر 1 سال کے لیے سابقہ خدمات کی ضبطی کا جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،۔ ڈاکٹر محمد رشید خان سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ٹی ایچ کیو ہسپتال پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 380 لٹر پٹرول کو بلا جواز نکال کر حکومت کو 76,740 روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ مریض ریفرل رجسٹر، مریض کی منتقلی کی فیس پٹرول بلوں کی مد میں 5لاکھ روپے کے بلز دیئے اس مد میں خزانے سے دولاکھ 33 ہزار 7 سوروپے سے زائد وصول کئے گئے ،سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، THQ ہسپتال، مری ڈاکٹر محمد راشد خان پر لگائے گئے الزامات میں قصوروار پایا جاتا ہے۔ اسے تین (03) سال کی مدت کے لیے ایک انکریمنٹ روکنے کا معمولی جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، ڈاکٹر ملک اسد اللہ ، سینئر میڈیکل آفیسر ، عمران محبوب، سابق سینئر کلرک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سامان کی خریداری میں نقصان پہنچایا ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملک اسد اللہ پر لگائے گئے الزامات پابت نہیں ہوئے انہیں ان الزامات سے “بری” کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ سابق سینئر کلرک عمران محبوب پر لگائے گئے الزامات میں قصوروار پایا جاتا ہے۔ اسے تین (03) سال کی مدت کے لیے ایک انکریمنٹ روکنے کا معمولی جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، احسان بھٹہ کو سمات افسر مقررکردیاگیاہے جن افسران کو الزامات پر سزائیں تجویز کی گئی ہیں وہ اپیل کرسکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں