پیٹاں بالا ضلع کی تحصیل چکار سے پی ٹی آئی کو موزوں امیدوار نہ مل سکے

چکار (اے ایف بی)آذادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کی گہماگہمی شروع ہوچکی ہے ، سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ضلع کونسل اور وارڈز سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے اور الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کردیے ، ضلع جہلم ویلی پیٹاں بالا جو تین تحصیلیں پیٹاں بالا ۔کرناہ لیپہ اور چکار پر مشتمل ہے اس ضلع کی 18 یونین کونسلیں اور 130 وارڈز ہیں جن میں ووٹر کی مجموعی تعداد 2لاکھ 29ہزار 9سو29 ہیں ، اس ضلع کی تحصیل چکار میں دویونین کونسلیں ہیں چکار اور سلیمہ اس کے 18 وارڈ اور دوڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران میدان میں ہیں یونین کونسل سلیمہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی آبائی یوسی ہے اس یوسی میں 10وارڈ ہیں اوراس کے ووٹروں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 2سو 24 ہیں اور یوسی میں راجہ فاروق حیدر نے اپنے کزن راجہ آفتاب کو میدان میں اترا ہے ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی نے جاوید حیدر کوٹکٹ دیا ہے ، اس یوسی میں مسلم کانفرنس پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید حیدر کی حمایت کررہی ہے ، تحریک انصاف نے بھی اس یونین کونسل سے راجہ وقار ، جماعت اسلامی کے عبداللہ چوہدری شامل ہیں اس یوسی میں لگتایہی ہے کہ تحریک انصاف کو کوئئ مضبوط امیدوار نہیں مل سکا جس کے تحت خانہ پری کی گئی ہے اس یوسی میں اصل مقابلہ ن لیگ کے راجہ آفتاب خان اور پی پی کے جاوید حیدر کے درمیان ہوگا ، جاوید حیدر گزشتہ کہیں عرصہ سے محترک نہیں رہے جبکہ ان کی نسبت راجہ آفتاب خان ضلع پیٹاں بالا میں محترک اورفعال رہے تاکہ اس وقت تک انہیں پیپلزپارٹی کے امیدوار پر برتری حاصل ہے ، اسی طرح یونین کونسل چکار جو8 وارڈز پرمشتمل ہے اس کی مجموعی ووٹروں کی تعداد 14 ہزار 49 ہے ، اس یوسی میں ن لیگ نے راجہ منیب چکاوری کو۔ٹکٹ دیا ہے ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اورپی ٹی آئی کے اخلاق کیانی ہے ، اس یوسی میں بھی تحریک انصاف نے کمزور امیدوار دیاہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ سابق ٹکٹ ہولڈر ذیشان حیدر حکومتی سطح پر ایڈجسمنٹ نہ ہونے پر مایوس ہیں، اس تحصیل میں پی ٹی آئی کی سستی اورکاہلی کے باعث ان کی اتحادی مسلم کانفرنس نے پی پی کے امیدواروں کی حمایت کردی ہے ،ذیشان حیدر نوجوان اور محترک رہنما ہیں جہلم ویلی میں پی ٹی آئی کے ان کی ایڈجسمنٹ ہونی چاہیے تاکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوسکی ، جبکہ اس حلقے سے تحریک انصاف کے رہنما طاہر اسحاق بھی مکمل۔خاموش ہیں ان کی خاموشی کا۔نقصان الیکشن میں پی ٹی آئی کو ملے گا ، اس یوسی میں اصل مقابلہ پی پی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا راجہ منیب چکاوری محترک اورفعال ہیں ، اس یوسی میں ن لیگ اپ سیٹ کرسکتی ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں