آزادکشمیرمیں کائونٹرٹیررازم کاادارہ قائم،ایک ہزارفورس کی بھرتی کیلئے انتظامات مکمل

مظفرآباد( اے ایف بی) آزاد کشمیر حکومت نے آزادکشمیر رینجرز کے لیے 1340آفیسران اور جوانوں وسٹاف کی بھرتی کاعمل شروع کر دیا ہے اس منصوبے کے لیے وفاقی حکومت دو ارب روپے کا خصوصی فنڈدے گی۔آزادکشمیر کے وزیر داخلہ کر نل ریٹائرڈوقاراحمدنور اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر رانا عبدالجبار نے میڈیا کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے آزادکشمیر میں کائونٹر ٹیررازم کاادارہ قائم کردیاگیا ہے جس کو مزید فعال کر کے اب سی ٹی ڈی میں ایس پی کے بجائے ایس ایس پی تعینات کیاجائے گا۔ جبکہ ایک ہزار فورس کی بھرتی کیلئے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔اینٹی رائٹ فورس 500نوجوانوں پر مشتمل ہے جس کا ایک بیج مکمل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے پاسنگ آئوٹ پیریڈ میں شرکت کی ہے جبکہ آزادکشمیر رینجر میں1340آفیسران اور جوانوں وسٹاف کی بھرتی کاعمل جاری ہے جس کیلئے وفاق دو ارب روپے دے گا ۔آزادکشمیر میں تمام اہم مقامات،تنصیبات اور شخصیات سمیت عام عوام کی حفاظت کو بہرصورت یقینی بنائیں گے۔