انٹر میڈیٹ پارٹII کے امتحانات کب ہونگے؟

schools

لاہور/راولپنڈی(اے ایف بی)انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے طلبہ تیاری پکڑیں,لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ 2 سالانہ امتحان 18 جون سے شروع ہوں گے۔ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ 2 سالانہ امتحان 18 جون سے شروع ہوں گے۔سالانہ امتحان میں 154036 امیدواران شرکت کریں گے۔امیدواران کے لیے 580 امتحانی مراکز بورڈ کی حدود میں قائم کئے گئے ہیں۔امتحان کی سخت مانیٹرنگ کے لئے موبائل انسپکٹرز اور تمام امتحانی عملہ امتحانی مراکز پر تعینات کر دیئے گئے۔بیرونی عناصر کی مداخلت کو روکنے کے لئےامتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ اس ڈیٹ شیٹ کے مطابق پیپرز لیں گے،ایف ایس سی پارٹ II، ایف اے II،آئی سی ایس II کے امتحانات ہوں گے۔صبح کا پیپر 8:30 پر لیا جائے گا جبکہ دوسرا پیپر دوپہر 1:30 شروع کیا جائے گا۔امتحانات کا اختتام 4 جولائی 2022 کو ہوگا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین (پی بی سی سی) کا کہناتھا کہ جمعہ کے روز دوپہر کا پرچہ 2:30 سے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں