بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہا جوجنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے:فہیم کیانی

جنیوا( (اے ایف بی))تحریک کشمیر یورپ اور کشمیری وفد جنیوا کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بروکن چیر کے مقام پر بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہا جو فورتھ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے کالے قوانین کے ذریعے ہزاروں کشمیریوں کو پاپند سلاسل کیا ہے۔ فلاح عام ٹرسٹ پر پاپندی لگا کر ایک لاکھ سے زائد طلبا کا مستقبل تاریک کر دیا۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرے کشمیریوں نے یہ پیغام بھی عالمی دنیا کو پہنچایاکہ کشمیری کسی صورت میں اپنے بنیادی مطالبہ حق خوداردیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔اس احتجاجی مظاہرہ میں بڑا قافلہ بابر وڑائچ صدر تحریک کشمیر اٹلی کی قیادت میں شریک ہوا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف فلک شگاف نعرے لگائے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے گے تھے۔ اس مظاہرے میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گرفتار حریت راہنماوں کی تصاویر اٹھارکھی تھیں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،کشمیر وفد جنیوا کے انچارچ الطاف حسین وانی، فیض نقشبندی، شمیم شال، سردار امجد یوسف، بابر وڑاہچ،ایڈووکیٹ پرویز،حسن البنا، عام گوندل، جمشید چیمہ، پروفیسر شگفتہ،  ڈاکٹر ساحرہ اور دیگر حریت قائدین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے کہاکہبھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہا جو فورتھ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے کالے قوانین کے ذریعے ہزاروں کشمیریوں کو پاپند سلاسل کیا ہے۔ فلاح عام ٹرسٹ پر پاپندی لگا کر ایک لاکھ سے زائد طلبا کا مستقبل تاریک کر دیا۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرے کشمیریوں نے یہ پیغام بھی عالمی دنیا کو پہنچایاکہ کشمیری کسی صورت میں اپنے بنیادی مطالبہ حق خوداردیت سے دستبردار نہیں ہوں گے اور بھارت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔برطانیہ سے آنے والے وفد میں چوہدری محمد شریف سینئر نائب صدر تحریک کشمیر برطانیہ،چوہدری محمدر مضان صدر تحریک کشمیر لوٹن برانچ بھی شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں