اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا راجہ محمد فاروق حیدر خان

چکار (اے ایف بی) سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے  کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا , عمران خان ملک کو دیوالیہ کرکے اسکے ٹکڑے کرنا چاہتا تھا , اتحادی حکومت نے اسکی گھناٶنی سازش کو ناکام بنا دیا ۔ آزاد کشمیر کے لوگ تیاری رکھیں بہت جلد آپ سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوتا دیکھیں گیے ۔ تحریک انصاف کی نالاٸق حکومت کو ہم سے زیادہ اپنوں سے خطرہ ہے کسی بھی وقت انکے دھڑن تختے کی عوام کو خبر سننے کو ملے گی ۔ چوری شدہ عوامی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ 25 جولاٸی کو اگر ہمارا مینڈیٹ چوری نہ کیا جاتا تو آج بھی ہماری حکومت ہوتی میں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بلاتخصیص خدمت کی بعض دوستوں نے الیکشن کے موقع پر میرے ساتھ بے وفاٸی کی جسکا مجھے دکھ ہے ۔ میں نے علاقاٸی ترقیاتی کاموں میں کبھی ہار اور جیت اور برادری ازم کو میرٹ نہیں بنایا اللہ پاک نے مجھے عزت بخشی ہے جب تک زندہ ہوں بغیر کسی طمع و لالچ کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے دوسرے روز یونین کونسل چکار کے علاقے وارڈ ناگنی ڈھاریاں سادات بستی میں عوامی اجتماع اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا جس سے صدر تحصیل چکار ملک بشیر، صدر حلقہ سردار عبد القیوم، لیگی رہنماؤں ، منیب چکاروی، سید ظہیر حسین شاہ , راجہ ساجد سعید , حاجی سلیمان آف چوریاں و دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر ایک کلو میٹر سادات بستی پختہ سڑک منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ عوام نے جس دباؤ اور لالچ کو ٹھوکر مارکر مجھے اسمبلی پہنچایا اس پر ان کا مشکور ہوں۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان لمیباڑی ناگنی تا کراس ڈاھاریاں دو کلو میٹر پختہ روڈ کے لیے فنڈز مختص کرنے کے کا بھی اعلان کیا انھوں نے کہا میں اپوزیشن میں ہوتے ہوۓ تعلیم صحت کے علاوہ عوامی مفاد کے دیگر میگا پروجیکٹس کے حصول کے لیے کام کروں گا میں نے اپنے دور حکومت میں اربوں کے میگا پروجیکٹس دیٸے جن پر کام جاری ہے ۔ چکار کی عوام کو علاج ومعالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 50 بیڈ کے ٹی اہچ کیو اسپتال کی بلڈنگ دی , ناگنی تا مماٸی ایک کلو میٹر پختہ لنک روڈ منصوبے کیساتھ گرکز پراٸمری لمیباڑی کو مڈل سکول کا درجہ دیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا  کہ میں آپکو یقین دلاتا ہوں میری وجہ سے کبھی آپکو مایوسی نہیں ہوگی پہلے سے زیادہ آپکے کام ہوں گیے ۔ تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے گا ۔ مسلم لیگ ن کے ویژن کو گھر گھر پہنچاٸیں سیاست جماعت اور نظریے کیساتھ ہوتی ہے نہ برادری ازم کی بنیاد پر ۔ جنگلات ہمارے قومی ذخاٸر ہیں انکے تحفظ کے کمیٹیاں بناٸیں یہ ہمارا حسن ہیں یہ نہ رہے تو ہمیں ماحولیاتی آلودگی جسے مساٸل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ  میں نے ٹور رازم کوریڈور منصوبہ رکھا وہ عمران خانکی حکومت میں سیاسی عناد کی بنیاد پر ڈراپ کیا گیا اگر ٹورازم کوریڈو منصوبے کو ڈراپ نہ کیا جاتا تو آج نون بگلہ سے تولی پیر تک سیاحوں کو تفریحی کے لیے رساٸی ہوتی ۔ میرے دور حکومت میں جتنے بھی ترایاتی کام ہوۓ یا جو آج تک ہورہے ہیں ان سب کا کریڈٹ قائد محترم محمد نوازشریف کو جاتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے ہمارا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا ہمیں بااختیار بنایا مالیاتی خود مختاری دی ۔ پی ٹی آٸی حکومت ناکام ہوچکی یہ نالاٸقوں کا ٹولہ ہے یہ عیاشیاں کرنا چاہتے تھے اتحادی حکومت نے انکے خواب چکنا چور کر دیٸے تمام صوبوں کے بجٹ کو کٹ لگا یہ بجٹ کٹ کے پیچھے چھپ کر عوامی مساٸل کے حل سے فرار چاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں