سردار عبدالقیوم نیازی آزادکشمیر کے پانچویں وزیراعظم جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی

اسلام آباد(عرفان سدوزئی )وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی آزادکشمیر کے پانچویں وزیراعظم ہیں جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے ,آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتمادمسلم کانفرنس کے وزیراعظم سردارعتیق احمد خان کے خلاف 2009 میں پیش کی گئی تھی جو کامیاب ہو گئی تھی ، 2009 میں ہی پپیلزپارٹی کے سرداریعقوب خان پر تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوئی ،2009 میں ہی راجہ فاروق حیدر خان پر عدم اعتماد پیش کی گئی تو انہوں نے استعفی دے دیاتھا ، 2009 میں تین وزراعظم پر عدم اعتماد کی تحریکیں پیش ہوئی تھیں جبکہ پیپلزپارٹی کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف 2013 میں بیرسٹر سلطان محمود چویدری گروپ نےتحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جو ناکام ہو گئی تھی ، اسی طرح اب 2022 میں تحریک انصاف کے وزیراعظم سردارعبدالقیوم خان نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے ,سردار عبدالقیوم نیازی نے عدم اعتماد سے پہلے مستعفی ہونے پر غور اسی سلسلے میں قابل اعتماد ساتھیوں سے مشورہ شروع کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق وفاق میں عمران خان پر تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں بھی بھی اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کام شروع کر دیا تھا ، اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے ساتھ رابطوں پر اعلی قیادت کو آگاہ کیا گیا جس پر تحریک انصاف نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف تحریک میں پیش کرتی ہے ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی کے بعد چھ ماہ تک اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی ، دوسری جانب وزیراعظم کی صدارت کی اور خان نیازی کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں