محکمہ سکول ایجوکیشن کااہم فیصلہ؛مراسلہ جاری

لاہور(اے ایف بی)محکمہ سکول ایجوکیشن نے انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کےمطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 2 جولائی ہفتہ کو صوبے کے تمام سکولوں اور دفاتر میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا جائے گا۔تمام اساتذہ سکول آنے کی ہدایات کریں گئیں۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیرِ صدارت زوم میٹنگ برائے اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹیز کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔جنرل کیٹیگری میں ایکٹیویٹی سے پہلے اور بعد کی تصاویر ضرور اپلوڈ کریں۔دونوں تصاویر میں کم از کم 5 منٹ کا وقفہ ہونا چاہیے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں تصاویر ایک ہی جگہ پر بنانی ہے۔اسپیشل برانچ کی طرف سے کی گئی DVR کی شکایات کا 24 گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کریں گے۔اینٹی ڈینگی واک اور سیمینار ہر تحصیل میں ہفتہ وار منعقد کیے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں