او آئی سی کی یاسین ملک کی عمر قید پر تشویش کا اظہار، اسیر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

ریاض (اے ایف بی) اسلامی تعاون تنظیم (اوآئ سی) نے بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم ’’ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادیٔ کی تحریک کی دہائیوں سے قیادت کرنے والے ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارت میں عمر قید سزا ہونے پر گہری تشویش ہے۔او آئی سی نے عالمی قوتوں پراس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد آزادیٔ کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے اور کشمیریوں پر مظالم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بیان میں بھارت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پر گرفتار تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے