نیب کا فرح خان کیخلاف تحقیقات سےمتعلق بڑافیصلہ
لاہو(اے ایف پی): نیب لاہور نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور اس کے خاوند احسن جمیل گجر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں کی ضلع شیخوپورہ میں تمام ممکنہ غیر منقولہ املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعدفرح خان اور اس کے خاوند نے اپنے ڈکلیئر شدہ اثاثوں کے بارے ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو آگاہ کر دیا تھا۔جن میں ایسی کروڑوں روپے مالیت کی املاک اور گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی اہلیہ سے واقفیت سے پہلے کی خرید شدہ ہیں
Load/Hide Comments





