کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر 8 کے لیے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

راولپنڈی ( اے ایف بی )الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر 8 کے لیے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔5 اکتوبر کو الیکشن ہوں گے ۔ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حافظ حسین احمد کی وفات کے بعد وارڈنمنر 8 کی نشست خالی ہوئی تھی ۔انتخابی شیڈول کے مطابق 8 ستمبر کو کاغذات نامزدگی کااجراء ہو گا جبکہ 10 سے 12 ستمبر تک کاغذات نامزدگی کی وصولی ہو گی ۔15 ستمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور منظور شدہ امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی ۔16 سے 17 ستمبر نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلوں کی دائر ہوں گی ۔19 ستمبر اپیلوں کا حتمی فیصلہ ہوگا 23 ستمبر 2025کو امیدواروں کی دستبرداری اور نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی جبکہ 24 ستمبر کو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست اور نشانات کا اجراہوگا اور 5 اکتوبر کو الیکشن ہوں گے