جشن ولادت رسول اللہ پریادگاری ڈاک ٹکٹ اورسکہ جاری کرنے کی تجویز
کراچی(اے ایف بی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 1500ویں جشن ولادتِ رسول اللہ صلی علیہ والہ وسلم پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا، جس میں تجویز دی ہے کہ 1500ویں جشن ولادت رسول اللہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا جائے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ یادگار ڈاک ٹکٹ اور سکہ رسول اللہ کی سیرتِ طیبہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کی اخلاقی و تہذیبی بنیادوں کی تجدید کا ذریعہ بنے گا اور یہ اقدام آئندہ نسلوں کے لیے محبت و امن کا مثبت پیغام ثابت ہوگا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے پاس ریاستِ مدینہ کی روشن مثال موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے اس پر عمل نہیں کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی کسی تقریب پر عوام کے ٹیکس کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا۔





