اہم اسلامی ملک کا اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان، اقوام متحدہ کی توثیق

ترکی (اے ایف بی)اقوامِ متحدہ نے ترکی کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی اور ملک کا نیا نام “ترکیہ” ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دسمبر 2021 میں صدر رجب طیب اردگان نے ملک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ اگر انٹرنیٹ پر Turkey سرچ کیا جائے تو ملک ترکی کے ساتھ ساتھ امریکہ میں پائے جانے والے پرندے ٹرکی کی تصاویر بھی سامنے آتی ہیں اور یہ ایسا پرندہ ہے جس کا گوشت کرسمس اور تھینکس گونگ ڈے پر کھایا جاتا ہے۔ نام تبدیل کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انگریزی زبان میں Turkey کا مطلب احمق بنتا ہے جس کی وجہ سے ترک لوگ اس نام کو پسند نہیں کرتے تھے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق یکم جون کو ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی جانب سے ایک مراسلہ جنرل سیکریٹری کے حوالے کیا گیا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ عالمی ادارے کی جانب سے تمام امور کے لیے ترکی کی بجائے ترکیہ نام استعمال کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ اس مراسلے کے ساتھ ہی ملک کے نام میں تبدیلی کی توثیق ہوگئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں