پی آئی اے حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ

کراچی (اے ایف بی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کے سلسلے میں پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 کے ذریعے 328 عازمین کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہو گئی۔ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پر عازمین کو رخصت کیا، سی اے اے اور پی آئی اے کے حکام بھی موجود تھے۔لاہور سے حج 2023 کی پہلی فلائٹ سیرین ایئر ER2921 کے ذریعے صبح 05 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مقدس سرزمین کے لیے روانہ ہوئی، افتتاحی پرواز پر 279 حجاج سوار ہیں، وزیر اعظم کے اعزازی کوآرڈینیٹر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی علامہ شبیر احمد عثمانی، ڈائریکٹر حج اقرار احمد اور ایئرپورٹ مینیجر نذیر احمد خان نے عازمین کو رخصت کیا ۔ اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 743 آج رات 9 بجکر 15 منٹ پر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے لیے پی آئی اے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے، پی آئی اے 320 خصوصی حج اور شیڈول پروازوں سے 65 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ قبل از حج فلائٹ آپریشن 22 جون تک جاری رہے گا، جب کہ بعد از حج فلائٹ آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سکھر، رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں