صوبہ بھر کے 200پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ مل گیا

راولپنڈی (اے ایف بی ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں 200 پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ دے دیا ، اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں 3000سے زائد اساتذہ کی تعیناتی کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں طلبا و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کررکھا ہے جس کے تحت 2022 میں تیار کی گئی فہر ست کے مطابق راولپنڈی ، مری اضلاع سمیت لاہور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سائیوال ، ناروال کے دو سو پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ دے دیاگیاہے ان میں راولپنڈی کے 2 اور مری کے تین پرائمری سکول بھی شامل ہیں ، جبکہ اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں 3000 سے زائد آسامیاں بھی خالی ہوئی ہیں جن پر تعیناتیوں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں