نان سیلری بجٹ میں خرد برد، سکولوں کے آڈٹ کا فیصلہ

راولپندی (اے ایف بی)راولپنڈی ضلع میں نان سیلری بجٹ میں مبینہ خوردبرد پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او کا آڈٹ کا فیصلہ ، تحصیل سطح پر کیمٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو غیر رجسٹرڈ کمپنوں کوٹھیکے دینے ، سکول کونسل  اور ٹینڈر کی منظوری کے بغیر کام کرانے والے سکولوں کا آڈٹ کریں گے ،اختیارات سے تجاوز اور آڈٹ اعتراض پر فنڈز سکولز ہیڈز سے وصول کیے جائیں گے ، زرائع نے بتایا کہ راولپنڈی ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کو نام سیلری بجٹ کی مد میں ہرسال چار اقساط پر فنڈز دیے جاتے ہیں جس سے سکولوں کی تزئین وآرائش ، مرمت ، بچوں کی کتابیں فراہمی سمیت یوٹیلیٹی بلز اداکیے جاتے ہیں ، جبکہ یہ فنڈز سکول کونسل کی منظوری سے خرچ کیے جاتے ہیں چار لاکھ سے زائد کام پر باقاعدہ ٹینڈرز دیے جاتے ہیں اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ راولپنڈی کے بعض سکولوں کی جانب سے بغیر ٹینڈرز کام کروائے گئے ہیں جن کی سکول کونسل سے منظوری بھی نہیں لی گئی ، ان شکایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی  کے سی او قاضی طارق محمود نے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیاہے جس کےلیے تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی ، جو تمام سکولوں کا فراہم کردہ نام سیلری بجٹ کاجائزہ لیں گے ، اختیارات سے تجاوز اور آڈٹ اعتراض پر سکولز ہیڈز کو کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں