معاشی بدحالی، 10 ہزار ملازمین فارغ کرنیکا اعلان  

اسلام آباد (اے ایف بی)ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بدحالی کے باعث مائیکرو سافٹ نے مارچ میں 10 ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ٹریلین کی اس کمپنی کے دنیا بھر میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔ مائیکروسافٹ اور ایمازون کو کورونا کی وباء کے دوران سینکڑوں ملازمین بھرتی کرنے کے بعد عالمی اقتصادی مندی کا سامنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں