عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان
لاہور(اے ایف بی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے جمعے کو ہم پنجاب اور کے پی دونوں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، فیصلے میں ساتھ دینے پر پرویز الٰہی اور محمود خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن کے ذریعے انتخابات میں تاخیر کرسکتی ہے لیکن میں نے اپنے وکیلوں سے مشاورت کرلی ہے اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں معیشت اوپر جارہی تھی تو کیوں حکومت گرائی گئی، 10 ماہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری آدھی ہوگئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت مایوسی ہے ڈاکو راج بٹھا دیا گیا ہے ان ڈاکوؤں نے تیس سال ملک کو لوٹا ہے، ان کی چھوڑی ہوئی معیشت کو ہم نے سنبھالا تھا آج دیکھ کر مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہےانہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں معیشت اوپر جارہی تھی تو کیوں حکومت گرائی گئی،10 ماہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری آدھی ہوگئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت مایوسی ہے ڈاکو راج بٹھا دیا گیا ہے ان ڈاکوؤں نے تیس سال ملک کو لوٹا ہے، ان کی چھوڑی ہوئی معیشت کو ہم نے سنبھالا تھا آج دیکھ کر مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے سامنے جاکر کہیں گے کہ ہمارے استعفے منظور کرو، انہوں نے جان بوجھ کر ہماری آٹھ کمزور سیٹوں کو چُنا اور استعفے منظور کیے تھے معلوم تھا اسمبلی میں نہیں جانا اس کے باوجود عوام نے مجھے آٹھ سیٹوں پرجتوایا۔عمران خان نے کہا کہ قوم کو کہتا ہوں کہ مایوسی گناہ ہے ہماری ڈیوٹی ہے کہ الیکشن سے ان کا مقابلہ کریں، میں چاہتا ہوں کہ ہمیشہ کے لیے ان چوروں کا نام و نشان یہاں سے نکل جائے۔





