لیوی ٹیکس سے وزارت صحت کو 60 ارب روپے کی اضافی آمدن ہو سکتی ہے شارق


اسلام آباد (اے ایف بی)سگریٹ اور شوگری ڈرنکس پہ ہیلتھ لیوی کے نفاذ سے وزارت صحت کو 60 ارب روپے کی اضافی آمدن ہو سکتی ہے یہ بات کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہی ۔ ہیلتھ لیوی کی تفصیلات بتاتے ہوں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت سگریٹ کے ہر پیک پہ دس روپے اور ہر شوگری ڈرنک پہ ایک روپے کا اضافی ٹیکس عاٸد کرے ۔ شارق خان کا کہنا تھا کہ یہ ہیلتھ لیوی 2019 سے ایوان اقتدار میں گردش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت ، وزارت قانون ، ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کے اعتراضات دور کرنے کے بعد وفاقی کابینہ میں بھی پیش کیا گیا لیکن عمل درآمد کے لیے ابھی تک قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا ۔کرومیٹک د نے کہا ہے کہ شوگر ڈرنکس اور تمباکو پرہیلتھ لیوی عائد کرکی55ارب روپئے تک کا اضافی ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ اضافی آمدن جوکہ صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ہیلتھ لیوی بل جو کہ کابینہ نے 2019 میں منظور کیا تھا ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہےشارق خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب کے باعث صحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے اور حکومت کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ ہیلتھ لیوی نافذ کرکے 60 ارب روپے کی رقم صحت کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پہ خرچ کرےکرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او کا کہنا تھا ہم گزشتہ کٸی سالوں سے انسداد تمباکو نوشی کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم اس مہم میں کافی حد تک کامیاب رہے اس بات کا واضح ثبوت وزارت صحت اور پارلیمانی ٹاسک فورس براۓ پاٸیدار ترقی نے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں