ترقی کےمنتظراساتذہ کے لئےاہم خبر

لاہور(اے ایف بی) اساتذہ کے سروس رولز میں تبدیلی کو حتمی شکل دے دی گئی، سروس رولز میں ترمیم کے بعد اساتذہ کو ترقیوں کا استحقاق ہوگاسروس رولز 2014 میں ترمیم کے بعد تمام مضامین میں ماسٹر ڈگری ہولڈر اساتذہ کو ترقیوں کا استحقاق مل جائے گا۔ اس سے قبل بی ایس آنرز، ایگریکلچر اور کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری ہولڈر اساتذہ عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر تھے۔ سروس رولز 2014 میں مذکورہ ڈگریوں کا ذکر نہیں تھا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سروس رولز میں ایس اینڈ جی اے ڈی سے ترمیم کی منظوری اسی ماہ مل جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں