قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ترمیم کیلئے شاندار سروس کا آغاز

اسلام آباد (اے ایف بی) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے احکامات پر دہلیز پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کی تجدید اور ترمیم کے عمل کو انجام دینے کے لیے نادرا بائیکر سروس کا آغاز کردیا گیاتفصیلات کےمطابق نادرا عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کارکردگی اور سہولت کے ساتھ رجسٹریشن کی خدمات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔نادرا نےایک اور عوامی دوستانہ اقدام اٹھایا وہ لوگ جو کسی بھی وجہ سے نادرا سینٹرز کا دورہ نہیں کر سکتے، ان کے لئے گھر بیٹھے رجسٹریشن سروس متعارف کرائی گئی ہے،جسے ” نادرا بائیکر” کا نام دیا گیا ہے سروس کا آغاز وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے احکامات پر کیا گیا، ان حوالے سے منددجہ اہم نکات بتائے گئے ہیں جن کے ذریعے عوام گھر بیٹھے نادرا کی اس سروس سے مستفید ہوسکتے ہیں درخواست دہندگان نادرا کال سینٹر (+92 51 111 786 100) کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔بکنگ کے بعد، درخواست دہندہ کو ایک تصدیقی پیغام بھیجا جائے گا جس میں ملاقات کی تفصیلات ہوں گی۔نادرا رجسٹریشن ایگزیکٹو شیڈول کے مطابق درخواست دہندہ کو موٹرسائیکل پر رجسٹریشن سے متعلق ضروری آلات، اپنی مرضی کے مطابق باکس اور بیگ کے ساتھ وزٹ کرے گا۔1 ہزار روپے اضافی رجسٹریشن دستاویز کی پروسیسنگ فیس کے علاوہ سروس چارجز کے طور پر وصول کیے جائیں گے۔ ان اضافی چارجز میں ہوم ڈیلیوری کے لیے کورئیر فیس شامل ہے۔رجسٹریشن کی تمام دستاویزات پر اس سروس کے ذریعے ارجنٹ اور ایگزیکٹو زمروں میں کارروائی کی جائے گی جیسا کہ رائج رجسٹریشن پالیسی ہے۔رجسٹریشن دستاویز کورئیر سروس کے ذریعے درخواست گزار کے گھر پر بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں