اساتذہ اورکلرکوں کااحتجاج سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی تبدیل

راولپنڈی (اے ایف بی ) راولپنڈی ضلع بھر کے کے کےاساتذہ اور کلرکوں کا احتجاج رنگ لے آیا ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او اعظم کاشف کاگوجرانوالہ ٹرانسفر کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری عفت نسیم کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے ہے ، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلمنٹری راجہ امجد اقبال کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ،17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او اعظم کاشف تین ماہ کی چھٹیوں پر چلے گئے تھے ان کی جگہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری راجہ امجد اقبال کو قائم مقام سی ای او تعینات کر دیا گیا کیا بعد ازاں انہیں مستقل ای سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تعینات کردیا ، نون لیگ کی حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی اعظم کاشف سی ای او کی سیٹ حاصل کرنے کے لیے متحرک ہوں گے اور تحریک انصاف کے مقامی ایم پی اے کے ذریعے دوبارہ سی ای او کی تعیناتی کے احکامات جاری کروا دیے ان کی راولپنڈی میں تیسری بار تعیناتی کے خلاف راولپنڈی ضلع کے اساتذہ کلرکوں اور پرائیویٹ سکول تنظیم نے ان کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے بعد اساتذہ نے احتجاجی کیمپ لگا دیا جب سی اور چارج لینے کے لئے تو اس کے ساتھ آنے والے چند اساتذہ اور احتجاجی دھرنے کے شرکاء کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی دھکم پل میں سی ای او کے کپڑے بھی پھٹ گئے جس پر اساتذہ اورکلرکوں کے پرامن احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کی مقدمات درج کروائے اور 19 اساتذہ اور کلرکوں کوگرفتارکرلیاگیا اساتذہ اورکلرکوں نے پولیس تشدد اور سی ای او کی تعیناتی کے خلاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گاہ کے باہر احتجاج دھرنا دیا جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی نگرانی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او کو ٹرانسفر کردیا اس اقدام سے اساتذہ اورکلرکوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،

اپنا تبصرہ بھیجیں