آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال گرفتار

مظفر آباد(اے ایف بی) آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال کو آزاد کشمیرہائی کورٹ نے قتل کے مشہور مقدمہ میں 14 سال قید کی سزا سنا دی، انہیںکمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ کا فیصلہ 19 سال بعد آزاد کشمیرہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس خالد رشید چودھری نے سنایا۔جبکہ مقتول کی جانب سے ممتاز قانون دان چودھری الیاس ایڈوکیٹ نے عدالت میں مقدمہ لڑا۔19 سال قبل کوٹلی میں قتل ہونے والے نوجوان امیر آصف شاہ کے مقدمہ کا فیصلہ بدھ کے روز سنایا گیا، اس مقدمے کے مرکزی ملزم وزیر ہائر ایجوکیشن آزادکشمیر ملک ظفر اقبال تھے ۔،مزکورہ مقدمہ کا فیصلہ جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس خالد رشید چودھری نے مخفوظ کر رکھا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں