انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا امکان

لاہور(اے ایف بی)عید کی چھٹیاں اور ضمنی انتخابات ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ۔پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمین کو مراسلہ لکھا ہے جس میں امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ آٹھ جولائی کو عید کی چھٹی ہے جبکہ 16 اور 18 جولائی کو ضمنی امتحانات کی وجہ سے پارٹ ون کے امتحانات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان امتحانات کو 27 سے 29 جولائی کو منعقد کیا جاسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں