وزیراعظم آزاد کشمیر نے احسان خالد کیانی سمیت تین افسران معطل کردیے

اسلام آباد (اے ایف بی)وزیر اعظم آذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے فرائض سے غفلت اور پیشہ ورانہ زمہ داریوں میں عدم دلچسپی پر پر نسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی،ڈی آئی جی چوہدری لیاقت اور ڈی آئی جی یسین قریشی کو معطل کر دیا ہے۔وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے چیف سیکرٹری آر آئی جی آذاد کشمیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر آفیسران کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کریں،حکومت ریاستی اداروں کو ان کی ضروریات کے مطابق وسائل مہیا کریں گے،آذاد کشمیر پولیس کو ماڈل پولیس بنانے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے تمام اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے ریاست کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیئے کام کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں