غیر رجسٹرڈ سکولوں کو قانونی دائے میں لانے کےلئے سروے کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی ( اے ایف بی)غیر رجسٹرڈ سکولوں کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے ضلع بھر میں سروے 30 دنوں میں مکمل کرنے کا ہدایت،پرائیویٹ ایجوکیشن پرووائیڈر رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم میں پائے جانے والے نقائص بارے آگاہ کرنے کے لئیے سیکرٹری تعلیم کو لیٹر لکھا جائے، سی ای او ایجوکیشن کو احکامات جاری کر دئیے گئے،ممبر ڈی آر اے عرفان مظفر کیانی کو ہدایت جاری کہ وہ آگاہی مہم کے تحت سیمینار منعقد کرآئیں، 419 نامکمل رجسٹریشن کیسز کے سکولز سربراہان کو پرائیویٹ ایجوکیشن پرووائیڈر رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا مکمل کرنے کا پیغام جاری کریں، قواعد و ضوابط پورے کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، اے ایس اے سکول جعلی رجسٹریشن کیس کی انکوائری رپورٹ فوری طلب ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،

ان خیالات کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد عبداﷲ محمود نے ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،،اجلاس میں سیکرٹری اعظم کاشف، ممبران ناصر ولایت، ملک نعیم الحسن،عرفان مظفر کیانی،فوکل پرسن راجہ امجد اقبال،ملک اختر،ارشاد سلطان ملک، وقاص محمود بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن بعد کے منعقد ہو گا، انہوں نے سیکرٹری اتھارٹی سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف کو ہدایات جاری کیں کہ مستقل رجسڑڈ سکولوں کی رجسٹریشن حکومت پنجاب کے حکم کے تحت ختم ہو چکی ہے ان اداروں کو غیر رجسٹرڈ قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کریں مزکورہ اداروں کو قواعد ضوابط کے تحت ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی سے رجوع کرنا ہو گا ت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں