آئندہ سال امتحانات کب ہوں گے ؟ شفقت محمود کا طلبا کیلئے بڑا اعلان

کراچی (اے ایف بی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے اور اس سال مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات مئی،جون میں مکمل نصاب پر ہوں گے ، او اور اے لیول کےامتحانات بھی مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس سال تعلیمی سال میں سلیبس مکمل کیاجائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیم متاثر ہوئی ہے، گزشتہ تعلیمی سال کورونا کی وجہ سے سلیبس کم کیا تھا ، تعلیم میں ہم نے سب نے مل جل کرکام کرنا ہے ، اس سال مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں سےمتعلق مستند ڈیٹاموجودنہیں ہے، تعلیم کاڈیٹاجمع کرنےکےلیےایک ادارےکی ضرورت ہے۔تعلیمی اداروں کوانسدادکوروناپرسہولتیں دی جارہی ہیں، ہماری کوشش ہےکہ تعلیم سےمتعلق صوبوں سےرابطہ بہتر کیا جائے اور سیکریٹری پہلےتمام تفصیلات طےکرلیں۔فیڈرل بورڈکےوضع نئےطریقہ امتحانات پربات چیت ہوئی، کوشش ہےکہ ملک میں مشترکہ اکیڈمک کلینڈربنائیں، چاہتے ہیں صوبوں میں امتحانات اور داخلے طے شدہ کلینڈر کے مطابق ہوں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نےہمارےتعلیمی نظام کاجائزہ لیاتھا، عالمی اداروں کے مطابق ہمارے بچوں کا لرننگ لیول اچھا نہیں، کوویڈکی وجہ سے اسکول بند رہےاورلرننگ کانقصان ہوا، ہماری کوشش ہےکہ لرننگ لیول بڑھانے کے لیے کورس دہرایا جائے گا۔سارےملک کےوزرائےتعلیم مل کربیٹھے،تعلیم اورطلباسےمتعلق بات کی،ہم نےملک مشترکہ فیصلےکیے،کانفرنس حکومت سندھ نےمنعقدکی، کانفرنس منعقدکرنےپرحکومت سندھ کےشکرگزارہیں۔کوویڈکی وجہ سےبچوں کوفیل نہ کرنےکافیصلہ کیاگیاتھا، ہمارےلیےبڑاچیلنج ہےکہ طلباکی تعدادبڑھ رہی ہے ، طلبا کی تعداد کی تناسب سے تعلیمی اداروں کی تعدادنہیں بڑھ رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud