راولپنڈی کے 808 نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کی منظوری

راولپنڈی ( اے ایف بی ) ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی راولپنڈی نے 808 نجی تعلیمی اداروں کو رجسٹریشن جاری کرنے کی منظوری دے دی، مزکورہ زیر التواء کیسز گزشتہ 10 سال سے رجسٹریشن کے اجراء کے منتظر تھے، نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے اجراء کے بعد پرائیویٹ سکولز برانچ راولپنڈی میں ڈائری ہونے والے تمام سکولوں کو رجسٹریشن لیٹر جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ضلع راولپنڈی پنجاب بھر میں تمام سکولوں کو رجسٹریشن جاری کرنے والا ضلع بن گیا،

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کی قیادت میں DRA راولپنڈی نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی، ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی لائقِ تحسین ہے،ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی راولپنڈی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد عبدﷲ محمود کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں سی ای او ایجوکیشن محمد بشیر احمد، ڈسٹرکٹ مونیٹرینگ آفیسر ناصر ولایت ،ممبران DRA نعیم الحسن اعوان ،عرفان مظفر کیانی ،برانچ انچارج ملک اختر محمود ،اسسٹنٹ ملک ارشاد سلطان موجود تھے،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کی ہدایت پر نجی تعلیمی اداروں کے 808 رجسٹریشن کیسز کا جائزہ لیا گیا، مکمل پڑتال کے بعد ایک ایک کر کے تمام کیسز کی منظوری دے دی گئی،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد عبدﷲ محمود نے ممبران DRA سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کے ویژن اور تعلیم دوستی کی بدولت اتنی بڑی تعداد میں ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹرڈ کر دیا گیا، ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی نے نجی تعلیمی اداروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد عبدﷲ محمود، CEO ایجوکیشن محمد بشیر ،فوکل پرسن پرائیویٹ سکولز ملک آصف محمود ،نعیم الحسن اعوان، دیگر ممبران کا شکریہ ادا کیا، پرائیویٹ سکولز برانچ کی انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud