حکومت نجی تعلیمی اداروں کو قرض فراہم کرنے کا وعدہ پوراکرے عرفان کیانی


راولپنڈی (,اے ایف بی ) حکومت نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ بالا سود قرض فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے، کروڑوں بچے آوٹ آف سکول ہوئے ان بچوں کو سکول واپس لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، حکومت نجی تعلیمی اداروں کے تمام ٹیکسز معاف کرنے کا اعلان کرے

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی ضلع راولپنڈی عرفان مظفر کیانی،ماہر تعلیم پرنسپل میجر طارق لطیف نے آلائیڈ سکول چکری روڈکیمس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے مشکل ترین حالات میں بھی اپنی سابقہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، شرع خواندگی میں اضافہ کے کیلئے نجی تعلیمی اداروں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، حکومت نجی تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے اور تمام قسم کے ٹیکس معاف کرے، شوشل سیکورٹی، ای او بی آئی، واٹر چارجز، اور دیگر تمام ٹیکسز میں چھوٹ کا اعلان کرے،

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud