25 سال سرکاری سروس مکمل کیے بغیر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پابندی عائد

اسلام آباد (اے ایف بی ) وفاقی وزارت خزانہ نے 25 سال سرکاری سروس مکمل کیے بغیر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پابندی عائد کر دی۔وزارت خزانہ نے 48 وزارتوں اورڈویژنز کو سرکلر جاری کردیا, سرکاری قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان رولز کے پیرا5 کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم25سال سروس مکمل کرنے کے بعد ہی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے۔ ان رولز کے پیرا5کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم25سال سروس مکمل کرنے کے بعد ہی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے,

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت سی وزارتوں میں میں ان قواعد کے خلاف ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں دی گئیں جنہیں قبول کر لیا گیا اور بعد میں ان ملازمین کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وزارت نے سرکاری ملازمین اور وزارتوں کے پرنسپل اکاؤٹنگ افسران (وفاقی سیکر ٹر یز ) کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں25سال کی سروس مکمل کیے بغیر کوئی ملازم اگر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست دے گا تو اسے قبول نہ کیا جائے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسی درخواستوں کے ہمراہ پنشن فارم بھی داخل کر ایا جانا ضروری ہے ، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے موصول ہر درخواست کو آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے 25سا ل سروس مکمل ہونے کی تصدیق کروا نا ہوگی تاکہ پنشن کی منظوری اور ادائیگی میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud