فلموں میں کام کیوں نہیں ملا؟ پریتی زنٹا کے حیران کن انکشافات

نی دہلی (اے ایف بی) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی ہیں اور کافی عرصے سے وہ بڑی اسکرین پر بھی دکھائی نہیں دی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ میں بالی وڈ سے اس لیے دور ہوں کیونکہ میں خود کو ‘ بیچ’ نہیں رہی، میری عادت نہیں کہ میں لوگوں سے شکوہ شکایت کروں، مجھے کسی سے بھی شکایت نہیں۔پریتی زنٹاکا کہنا تھاکہ انہیں بالی وڈ سے غائب رہنے پرکوئی دکھ نہیں، وہ ذاتی تشہیرکےلیے مختلف حربے آزمانے کے بجائے اپنےکام سے جگہ بنانے پر یقین رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے کبھی خود پرکچھ لکھوانے کے لیے پیسہ خرچ کرتا نہیں دیکھیں گے، کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ مجھے میرے کام سے سراہا جائے، میں نے کبھی اپنی میڈیا کوریج کے لیے رقم خرچ نہیں کی۔خیال رہے کہ سن 2000ء میں ڈیبیو کرنے والی پریتی زنٹا کا شمار بالی وڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور آخری بار وہ طویل وقفے کے بعد 2018 میں ‘بھائی جی سپرہٹ’ نامی فلم میں دکھائی دی تھیں۔ادکارہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک بھی ہیں اور آئی پی ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم میں دکھائی دیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud