معروف گلوکارہ سائرہ ارشد کا فلاحی ادارہ بنانے کااعلان

راولپنڈی(اے ایف بی) ملک کی معروف گلوکارہ سائرہ ارشد نے غریب نادار مفلس افراد کی فلاح و بہبود اور جیلوں میں قید خواتین کے لیے لیگل ایڈ کی فراہمی کے لیے ملکی سطح پر این جی او بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے انہوں نے مشاورت شروع کر رکھی ہے آئندہ چند روز میں وہ اپنی این جی او قیام کاباضابط اعلان کریں گی ، بلاتفرہق وبلاامتیاز رنگ نسل اورمذہب انسانیت کی خدمت کو ترجیج دی جائے گی ، جبکہ اس پلیٹ فارم سے نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کرایا جائے گا،موجودہ دورحکومت میں جہاں ملکی معشیت کا براحال یے وہ سب سے زیادہ فنکاروں کا استحصال کیا گیا،

ان خیالات کااظہارانہوں نے اے ایف بی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرراولپنڈی کے معروف گلوکار ندیم علی ،فلم ڈرامہ کے ہدایتکار سردار تنویر احمد ، گلوکار مہوش خان بھی موجود تھیں ، سائرہ ارشد معروف گلوکار حمیراارشد کی بڑی بہن ہیں ان کے والد محترم بھی قوال تھے ان ہی کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے سائرہ خان سے گلوکار کے میدان میں لوہا منوایا،انہوں نے بتایا 1998 میں گلوکاری شروع کی اورآج 22سال ہو گے یورپ ،عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے پروگراموں میں پرفام کیا،

سائرہ ارشد نے کہاکہ ہمیشہ معذور، نابینا ،چیراٹی پروگراموں کوخدمت خلق کے جذبے کے تحت انہیں اہمیت دی ،انہوں نے کہاکہ میں نے بہت سی این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کیا اس تجربے اورجذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا کہ اپنی این جی او بناوں جس کےلیے بڑی حد تک مشاورت مکمل کرلی ہے آئندہ چنددنوں تک اپنی فلاحی ادارہ کا باضابط اعلان کروں گی اس این جی او کے پلیٹ فارم سے غریب نادار مفلس افراد کی فلاح و بہبود کعوں گی وہاں جیلوں میں قید خواتین کو لیگل ایڈ کی فراہمی کے لیے بھی کام کریں گے جبکہ اس کے علاوہ پورے ملک میں اداکاری اور گلوگاری میں چھپے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لائیں گے ، ہماری ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر کمی ہے تو اسے نکھارنے والے کی ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud