وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(اے ایف بی)وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن پارٹی پالیسی سےانحراف کرتے ہوئے بیانات دے رہے تھے، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں پالیسی لائن پر وزرا کو تنبیہ کی تھی۔وزیراعظم نےکہا تھا کہ جو پالیسی لائن پر نہیں چل سکتے وہ الگ ہوجائیں۔ وزیراعظم کے دوٹوک موقف کے بعد ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

یاد رہے گزشتہ سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ندیم افضل چن کی عمران خان سے ملاقات .وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود .پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud