سکول سربراہان کےلئے چارج الاؤنس کی منظوری

 راولپنڈی ( اے ایف بی  )سکول ایجوکیشن ڈییارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکول سربراہان کو چارج الاؤنس  کی منظوری دے دی ،جس کے تحت پرائمری کے ہیڈز کو 5 ہزار، مڈل کو 8، ہائی کو 10 اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کو 12 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کی سنی گئی، اب ان سکول سربراہان کو چارج الاؤنس ملے گا،

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے چارج الاؤنس دینے کی منظوری دے رکھی ہے، چارج الاؤنس کی مد میں محکمہ خزانہ پر ماہانہ 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، پرائمری سکول سربراہان کو 5 ہزار اور مڈل کے ہیڈز کو 8 ہزار روپے دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ ہائی سکول کے سربراہان کو 10 ہزار اور ہائر سکینڈری سکولوں کے پرنسپلز کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چارج الاؤنس کی فراہمی سے سکول سربراہان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud