نئے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم

پشاور(اے ایف بی) خیبرپختونخوا کی جامعات کے نئے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی جامعات میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے اب پیشن کی سہولت نہیں ہوگی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پی نے تمام جامعات کو ہدایت نامہ بھیج دیا۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعات نئی بھرتیاں سرکاری کی بجائے اپنے پے سکیل کے مطابق کریں، مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے زیر نگرانی انتظام اسکولوں کی فیس بڑھائی جائے۔اعلامیہ کے مطابق موجودہ میڈیکل اور ہاؤس الاؤنس تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی شرح پر لایا جائے۔ مرمت، سیکیورٹی اور دیگر اخراجات رہائش پذیر ملازمین سے لیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Protected with IP Blacklist CloudIP Blacklist Cloud